یہ دستاویز ایک کوشش ہے کہ منظم طریقے سے ٹیرافارم (Terraform) کا استعمال کرتے ہوئے بہترین طریقوں کو بیان کیا جائے اور ٹیرافارم کے صارفین کو پیش آنے والے اکثر مسائل کے لیے سفارشات فراہم کی جائیں۔
ٹیرافارم (Terraform) ایک طاقتور (اگرچہ اب تک کا سب سے طاقتورٹول نہیں ہے) اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ٹولز میں سے ایک ہے جو انفراسٹرکچر کو کوڈ (infrastructure as code) کے طور پر منظم کرتا ہے۔ اور یہ ڈویلپرز کو بہت سے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے . انہیں ایسی چیزوں کو کرنے سے نہیں روکتا جن کی حمایت یا انضمام کرنا مشکل ہو گا۔
میں یہ جانتا ہوں،اس کتاب میں بیان کردہ کچھ معلومات بہترین طریقوں کی طرح نہیں ہو سکتی ہیں۔ اور قارئین کو یہ الگ کرنے میں مدد کرنے کے لیے کہ کیا قائم کردہ بہترین طریقے ہیں اور کیا صرف چیزوں کو کرنے کا ایک اور طریقہ ہے، میں کبھی کبھی بہترین طریقوں سے متعلق ہر ذیلی سیکشن پر پختگی کی سطح کو واضح کرنے کے لیے اشارے اور آئیکون (icons) استعمال کرتا ہو ں۔
چند سالوں بعد، اس میں مزید حقیقی بہترین طریقوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو ٹیرافارم (Terraform) 1.0 کے ساتھ دستیاب ہیں۔ آخر کار، یہ کتاب ٹیرافارم (Terraform) کے صارفین کے لئے ببہترین طریقوں اور تجویزات کا حامل ہونی چاہئے۔
**سرپرستان(**Sponsors)
Please if you want to become a sponsor.
ترجمہ
اگر آپ اس کتاب کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو ۔
شراکت
میں ہمیشہ اس کتاب کے بارے میں ردعمل حاصل کرنا اور اسے اپ ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کمیونٹی بڑھتی ہے اور نئے خیالات کو نافذ کیا جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تصدیق کی جاتی ہے
اگر آپ مخصوص موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو براہ کرم ایک مسئلہ کھولیں ()، یا اس مسئلے کو تھمبز اپ (thumb up) کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس مواد ہے اور آپ حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، تو ایک مسودہ لکھیں اور ایک پل ریکویسٹ (pull request) جمع کروائیں (اس وقت اچھا متن لکھنے کے بارے میں فکر نہ کریں!)
مصنفین
اس کتاب کی دیکھ بھالکی طرف سے مختلف معاونین اور ترجمہ کاروں کی مدد سے کی جاتی ہے
لائسنس
یہ کام Apache 2 لائسنس کے تحت لائسنس یافتہ ہے۔ مکمل تفصیلات کے لیے LICENSE فائل دیکھیں۔\